Page Nav

HIDE

Grid

Grid

GRID_STYLE

Hover Effects

TRUE

Gradient Skin

Recommended

latest

Humor: Obedient wife

فرمابردار بیوی کیسی ہوتی ہے    شوھر: آج کھانے میں کیا بناؤ گی بیوی: جو آپ کہیں شوھر: واہ بھئی واہ ایسا کرو دال چاول بنا لو بیوی:...


فرمابردار بیوی کیسی ہوتی ہے 
 
شوھر: آج کھانے میں کیا بناؤ گی
بیوی: جو آپ کہیں


شوھر: واہ بھئی واہ ایسا کرو دال چاول بنا لو
بیوی: ابھی کل ہی تو کھائے تھے


شوھر: تو سبزی روٹی بنالو
بیوی: بچے نہیں کھائیں گے


شوھر: تو چھولے پوری بنالو چینج ہوجائے گا
بیوی: جی سا متلا جاتا ہے مجھے ھیوی ھیوی لگتا ہے


شوھر: یار آلو قیمہ بنالو اچھا سا
بیوی: آج منگل ہے گوشت نہیں ملے گا


شوھر: پراٹھہ انڈہ
بیوی: صبح ناشتے میں روز کون کھاتا ہے


شوھر: چل چھوڑ یار ھوٹل سے منگوالیتے ہیں
بیوی:  روز روز باھر کا کھانا نقصان دہ ہوتا ہے جانتے ہیں آپ


شوھر: کڑھی چاول 
بیوی: دھی کہاں ملے گا اس وقت


شوھر:  پلاؤ بنالو چکن کا
بیوی:  اس میں ٹائم لگے گا پہلے بتاتے


شوھر:   پکوڑے ہی بنالو اسمیں ٹائم نہیں لگے گا
بیوی:   وہ کوئی کھانا تھوڑی ہے کھانا بتائیں پراپر


شوھر :  پھر کیا بناؤ گی 
بیوی: جو آپ کہیں سرتاج